گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت کا آغاز

گوادر(آئی این پی)سول ایوی ایشن نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے،ستمبر 2023تک کے لیے تمام ائیرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو سی اے اے نے ہدایات نامہ جاری کر دیا جس میں طیاروں کو رات کے وقت پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی،

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عسکری اور حکومت بلوچستان کی پروازوں کو خصوصی اجازت ہوگی جبکہ ان پروازوں سے متعلق سیکیورٹی کے انتظامات خود کرنا ہوں گے،واضح رہے کہ نائٹ لینڈنگ پر کچھ عرصہ قبل پابندی عائد کی گئی تھی۔۔۔

close