ریلوے نے خیبر پختونخوا میں ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے لایا گیا سامان سندھ منتقل کرنا شروع کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی )ریلوے نے صوبہ کے پی کے میں ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے لایا گیا سامان سندھ منتقل کرنا شروع کردیا،نوشہرہ ،مردان درگئی ریلوے سیکشن کی بحالی وفاقی حکومت کے انتقام کی وجہ سے خواب بن گئی ،پی ڈی ایم حکومت نے نوشہرہ درگئی ریلوے سیکشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنادیا،سابقہ حکومت میں نوشہرہ درگئی سیکشن کی بحالی کے لیے لایا گیا سامان واپس لے جانا شروع کردیا۔

سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے عوام کی سہولت کے لیے سیکشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر حکومت ختم ہونے کی وجہ سے کام مکمل نہ ہوسکا،پی ڈی ایم حکومت نے آتے ساتھ ہی ریلوے ٹریک پر کام روک دیا اور اب ریل کی پٹریاں ودیگر سامان مال گاڑیوں میں ڈال کرسندھ لے جایا جارہاہے۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق پی ڈی ایم حکومت نے نوشہرہ سے درگئی تک بحال ہونے والے سیکشن پر کام روکھے رکھا اب ایک سال بعد اس سیکشن کے لیے لایا گیا سامان بھی واپس لے کر جایا جارہاہے اس سیکشن پر مردان بڑا شہر ہے کئی سالوں سے یہ سیکشن بند تھا جس کو پی ٹی آئی کے دور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے مقامی نمائندوں اور عوام کی درخواست پر بحال کرنے کا فیصلہ کیاتھا جس کے لیے باقاعدہ ٹریک کی اپ گریڈ یشن کے لیے پٹریاں اور دیگر سامان پہنچا دیا گیا تھا مگر حکومت ختم ہونے کے بعد اس ٹریک پر کام روک دیا گیا اور اب ایک سال گزرنے کے بعد اس سیکشن کے لیے لایا گیا سامان بھی واپس لے کر جایاجارہاہے مال گاڑیوں میں ریل پٹریاں اور دیگر ٹریک کاسامان لے کرجایاجارہاہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں سے سامان نکال کرریل کی مال گاڑیوں میں سندھ لے کرجایا جارہاہے جہاں اس کو ٹریک کی مرمت میں استعمال کیاجائے گا اس حوالے سے ترجمان ریلوے سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کسی قسم کا موقف نہیں دیا۔۔۔۔

close