وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے آج سے ضلع جہلم کے پٹرول پمپس کے دو روزہ دورے شروع کریں گے۔
بلال اظہر کیانی آج جہلم شہر جبکہ کل سوہاوہ اور دینہ کے پٹرول پمپس کا دورہ کریں گے۔ وہ اسکیم کے تحت قائم کیے جانے والے رجسٹریشن کیمپس کا معائنہ بھی کریں گے۔
وزیر مملکت نے گزشتہ روز ایک اجلاس میں جہلم، سوہاوہ اور دینہ کے شہری اور دیہی علاقوں کے پٹرول پمپس اور رجسٹریشن کیمپس کے دوروں کا اعلان کیا تھا۔ ضلع جہلم میں مجموعی طور پر 91 پٹرول پمپس ہیں، جہاں رجسٹریشن کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں۔






