آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے جنہیں ایئر ڈیفنس نے مار گرایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں اور 4 کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈرونز کی دراندازی افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشتگردوں کی معاونت کا ثبوت ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں نشانہ بنایا تھا۔






