پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس

پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کرایے نہ بڑھانے پر اتفاق بھی ہوا ہے، جبکہ متعدد ٹرانسپورٹرز نے اس فیصلے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے باقاعدہ بیان حلفی جمع کروا دیے ہیں۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور کے مطابق مختلف نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے کرایے نہ بڑھانے کے حلف نامے جمع کرا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود ساختہ اضافے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق تمام بس اڈوں پر چھاپہ مار ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں اور حکومتی فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سے قبل بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا تھا جس پر حکومت نے نوٹس لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close