وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ چین کی تاریخیں سامنے آ گئیں

وزیر اعظم شہباز شریف کے چین کے اہم دورے کا شیڈول طے پا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف تئیس سے پچیس مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران ان کی چین کے صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی جائے گا جس میں اہم وزرا اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس دوران عالمی و علاقائی پیش رفت، خصوصاً امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم اس موقع پر پاک چین دوستی کے پچھتر سال مکمل ہونے کی تقریبات میں بھی شریک ہوں گے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close