امدادی پیکیج کا اعلان

پی ڈی ایم اے نے شمالی وزیرستان اور خوست کے متاثرہ خاندانوں کے لیے جولائی اور اگست 2025 کے بقایا جات کی مد میں کروڑوں روپے کی مالی امداد جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جاری مراسلے کے مطابق مجموعی طور پر 17 ہزار 788 متاثرہ خاندانوں کو نقد امداد اور خوراک فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے 71 کروڑ 86 لاکھ 35 ہزار 200 روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ہر خاندان کو ماہانہ 12 ہزار 120 روپے نقد دیے جائیں گے، جبکہ اس کے علاوہ 8 ہزار روپے مالیت کا ماہانہ راشن بھی فراہم کیا جائے گا۔ امدادی رقم موبائل سمز کے ذریعے منتقل کی جائے گی تاکہ شفاف اور براہِ راست ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ امدادی فنڈز کی تقسیم کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ امداد صرف جولائی اور اگست 2025 کے عرصے کے لیے مختص ہے، جبکہ غیر تقسیم شدہ رقم اور سروس اخراجات 60 روز کے اندر واپس جمع کرانا ہوں گے۔

متعلقہ حکام کو تمام ریکارڈ اور حسابات کی تفصیلات پی ڈی ایم اے کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ امدادی عمل کی مکمل نگرانی اور جانچ ممکن بنائی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close