افسوسناک خبر ،خوفناک حادثہ، کئی ہلاکتیں

ملکہ کوہسار مری میں بریک فیل ہونے سے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

کار کو حادثہ اوسیاہ ملکوٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی کار مقامی افراد کی تھی جس کے بریک فیل ہو گئے تھے۔