عوام کوسولرفراہم کرنےکاطریقہ کارواضح کردیا گیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے عوام کوسولرفراہم کرنےکاطریقہ کارواضح کردیا۔

بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کیلئے پنجاب حکومت نے سولردینے کااعلان کیاتھا اور اب صوبائی حکومت نے طریقہ کارواضح کردیا ہے،200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو سولر پینل بالکل فری دیئے جائیں گے۔201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 2 لاکھ 25 ہزار روپے قرضہ ملے گا،301 سے 400 یونٹ والوں کو 3 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا،401 سے 500 یونٹ والے صارفین کو 3لاکھ 75 ہزار روپے قرضہ دیا جائے گا۔یہ قرضہ بینک آف پنجاب سے حاصل کیا جا سکے گا، قرضہ حاصل کرنے کیلئے صارفین کا قومی شناختی کارڈ اور بجلی کا بل بینک میں جمع کروانا لازمی ہے۔

close