سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

گلگت بلتستان(پی این آئی)گلگت بلتستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

وزیر خزانہ گلگت بلتستان محمد اسماعیل نے ایک کھرب 40 ارب 17 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا۔ بجٹ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی، بجٹ کی کاپیاں پھاڑدیں اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 86ارب 60 کروڑ رکھےگئے ہیں جس میں 68 ارب روپے وفاق کی طرف سے دیےجائیں گے۔ بجٹ میں گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ گندم سبسڈی کی مد میں 19 ارب 7 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ بجٹ میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے 13کروڑ 30لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسپیکر نے اجلاس بدھ 26 جون دوپہر 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close