پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں شدید جھگڑا، وزرا اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی وزرا اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

پنجاب اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا جارہا تھا کہ اس دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور احتجاج کرتے رہے۔اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں، اس دوران حکومتی ارکان میں سے بعض افراد نے اپوزیشن ارکان کو سمجھا کر بٹھانے کی کوشش کی تاہم دونوں طرف سے تلخ کلامی ہوگئی جس کے باعث ارکان گھتم گتھا ہوگئے۔اس موقع پر پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی ایوان میں آگئی اور حالات کو قابو کرنے کی کوشش کی۔

close