سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی

مری (پی این آئی)نکر قطبال کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کا بتانا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے شکار خاندان کا تعلق سندھ سے ہے۔