ہسپتال بھی غیر محفوظ ،ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا

لاہور (پی این آئی )تھانہ شاہدرہ 25 نمبرسٹاپ پر نجی ہسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا۔

نجی ٹی وی “ہم نیوز” کے مطابق ڈکیتی کی بڑی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 6 ڈاکو اسلحہ لیکر نجی ہسپتال میں گھسے۔ انہوں نے گلی میں کھڑی خواتین اور افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔ڈاکوﺅں نے ہسپتال میں مریضوں اور سٹاف کو بھی لوٹ لیا۔ 6 ڈاکو نجی ہسپتال میں لوٹ مار کرتے ہوئے مریضوں کا کھانا بھی کھاتے رہے۔ اہل علاقہ نے شکایت کی کہ بار بار کال کرنے پر بھی شاہدرہ پولیس فوراً نہ پہنچی۔

close