لاہور کے باسیوں کیلئے اچھی خبر، وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان

لاہور ( پی این آئی)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے آج لاہور سفاری زو میں لاٸن سفاری کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سفاری عید پیکج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کے روز اہل لاہور کو سفاری پارک میں مفت داخلہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کویہ عید کے بعد بھی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ناٸٹ سفاری کے لیے قائم ہٹس جلد کھول دی جائیں گی۔ مریم اورنگزیب نے ای سفاری کارٹ میں سالٹ رینج، ڈیٸر سفاری، برڈ سفاری، اونڈیال سفاری اور دیگر مقامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ویٹرنری کمپلیکس، برڈ ہیچریز، معلوماتی بورڈز آویزاں کرنے، الیکٹرک کارٹس کو سسٹمائز کرنے اور گزرگاہوں پر سپیڈ لمٹ بورڈ لگانے، فوارے، آرٹیفیشل مولڈز، واٹر پونڈز بنانے اور ماحول کو ڈسٹ فری بنانے کے لیے تین ماہ کی ٹائم لائن دی۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کی صحت کے لیے فوری طور پر دو مزید ویٹرنری ڈاکٹرز جبکہ باقی جانوروں کے لیے الگ ڈاکٹر بھرتی کیے جاٸیں گے۔ سینٸر صوبائی وزیر نے سفاری پارک کے عملہ کے رہنے کا انتظام، جانوروں کی صحت اور باقاعدہ علاج معالجہ کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وائلڈ لاٸف سٹاف کو ٹیکنالوجی انٹروینشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہانگ کانگ ویٹلاٸن سنٹر، چین کے پانڈہ زو اوردیگر ممالک میں بھیجا جائے گا۔

close