لڑکی کا ڈاکو کو گلاس دے مارنا بھائی کی جان لے گیا، افسوسناک واقعہ

شکر گڑھ(پی این آئی) لڑکی کا ڈاکو کو گلاس دے مارنا بھائی کی جان لے گیا، افسوسناک واقعہ۔۔۔۔پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ کے علاقے چھنی نگروٹہ کے ایک گھر میں 8 ڈاکوؤں کے لوٹ مار اور خواتین سے بدتمیزی کرنے پر لڑکی نے ڈاکو کو گلاس دے مارا، جس پر مذکورہ ڈاکو نے مشتعل ہو کر اس کے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات کے دوران اہلِ خانہ پر تشدد کیا اور انہیں یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے خواتین سے بدتمیزی کی جس پر لڑکی نے ڈاکوؤں کو گلاس دے مارا، گلاس لگنے سے زخمی ڈاکو کی فائرنگ سے لڑکی کا 20 سالہ بھائی فرحان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ڈاکو لاکھوں روپے نقد اور قیمتی سامان لوٹ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈر بھی ساتھ لے گئے اور جاتے ہوئے بھٹہ مزدور سے موٹر سائیکل بھی چھین کر لے گئے۔ڈی پی او نارووال کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔۔۔

شکر گڑھ کے بارے میں مزید خبریں

close