طلبہ مفت کتابوں سے محروم، نیا تعلیمی سال شروع ہو گیا

لاہور(پی این آئی)طلبہ مفت کتابوں سے محروم، نیا تعلیمی سال شروع ہو گیا۔۔۔پنجاب بھر میں آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے۔پنجاب کے 48 ہزار اسکولوں میں رواں تعلیمی سال میں مفت کتابیں نہیں مل سکیں جس کے باعث طالب علم کتابوں کے بغیر ہی اسکول آنے پر مجبور ہیں۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ مفت کتابیں شائع کر کے اسکولز میں تقسیم کرتا ہے۔اسکولوں کے نتائج آنے سے پہلے مفت کتابیں اسکولز کے گوداموں میں پہنچا دی جاتی ہیں۔رواں تعلیمی سال میں تاحال کسی بھی اسکول میں نیا کورس نہیں پہنچ سکا ہے۔۔۔۔

close