کار بم دھماکے میں شہادتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

صنعا(پی این آئی)شمالی شام کے ایک مصروف بازار میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کی سرحد کے قریب صوبہ حلب کے قصبے عزاز میں کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی دہشت گرد گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔ دھماکے کے وقت شہری عید الفطر سے پہلے اپنے بچوں کے لیے نئے کپڑے خریدنے میں مصروف تھے۔ شام میں کام کرنے والے رضاکارانہ امدادی گروپ وائٹ ہیلمٹس نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ شام کے شمال مغربی سرحدی علاقے بشمول تعز میں بھیڑ بھرے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ 2017 میں قصبے کے کورٹ ہاؤس کے باہر ایک کار بم دھماکے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسلامک اسٹیٹ گروپ اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

close