اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اورگورنر خیبر پختونخوا آمنے سامنے آگئے

پشاور(پی این آئی)گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اور اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی اسمبلی اجلاس کی طلبی پر آمنےسامنے آگئے۔

گورنر نے آئین کے آرٹیکل 109 کے تحت محصوص نشستوں پر کامیاب اراکین کی حلف برداری کے لیے جمعے کو اجلاس طلب کیا ہے۔ادھر اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی اجلاس طلب نہ کرنےکا اعلان کیا ہے۔ سیکرٹری اسمبلی کفایت اللہ خان آفریدی نےگورنر کی جانب سے اجلاس طلب کرنےکے معاملے پر محکمہ قانون کو خط لکھ کر جواب طلب کیا ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق محکمہ قانون کے جواب آنے پر اجلاس طلب کرنے یا نہ کرنے کا اعلان کیا جائےگا۔ دوسری جانب وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم نےگورنر کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانےکو غیر آئینی قرار دیا ہے۔وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہےکہ گورنر کا صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانا غیر آئینی اور شرمناک ہے، آئین واضح طور پر صدر اورگورنرز کے اختیار کا تعین کرتا ہے۔

close