شوارمے میں مردہ مرغی کے گوشت کااستعمال، تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(پی این آئی)شوارمے میںمردہ مرغی کے گوشت کااستعمال، تہلکہ خیز انکشاف۔۔۔صوبہ پنجاب کے دارالخلافے لاہور میں مردہ مرغی کا گوشت 30 روپے والے شاورمے میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ممبر جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کی ٹولینٹن مارکیٹ میں صبح صبح مردہ مرغی کے ٹرک آتے ہیں، محکمہ ہیلتھ اور فوڈ اتھارٹی نے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں ۔ عدالت نےجوڈیشل کمیشن اسٹاف کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ مالک کی بدتمیزی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔۔۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس ریسٹورنٹ مالک کو عدالت میں بلواتے ہیں۔ساتھ ہی عدالت نے ریسٹورنٹس سے پارکنگ سے متعلق پلان طلب کرلیا۔۔۔

close