کوئٹہ میں دھماکا، افسوسناک خبر

کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ میں دھماکا، افسوسناک خبر۔۔۔۔کوئٹہ میں اسپنی روڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ طارق جواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جاں بحق شخص کی شناخت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں جاں بحق شخص راہ گیر معلوم ہوتا ہے، دھماکے کی جگہ کے قریب کوئی انتخابی پروگرام نہیں تھا۔

close