فیصل آباد، ایک گھر سے ملنے والی میاں بیوی اور تین بیٹیوں کی لاشوں نے سنسنی پھیلا دی

فیصل آباد (پی این آئی) ایک گھر سے ملنے والی میاں بیوی اور تین بیٹیوں کی لاشوں نے سنسنی پھیلا دی ہے۔۔۔۔ ڈجکوٹ کے نواحی علاقے سے میاں، بیوی اور 3 بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں۔۔۔۔ مقامی پولیس کے مطابق شوہر طاہر نے بیوی اور بچیوں کو نیند آور گولیاں کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر وزنی چیز مار کر ہلاک کر دیا۔۔۔۔ فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر نے بیوی بچوں کو مارنے کے بعد زہریلی گولی کھا کر خودکشی کر لی۔۔۔۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 11 سال، 16 سال اور 18 سال کے قریب ہیں۔۔۔۔۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طاہر نے تحریر چھوڑی ہے جس میں قرض ادا نہ کر سکنے پر خود اور فیملی کو ہلاک کرنے کا بیان دیا گیا ہے۔۔۔۔

close