شیریں مزاری کے حوالے سے عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔۔۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دے دیا۔۔۔۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں پی سی ایل سے شیریں مزاری کا نام نکال کر رپورٹ دیں۔۔۔۔۔

فاضل عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ کو رپورٹ دیں۔۔۔۔

close