ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ ، ایک اہلکار اور پیشی کیلئے لے جانیوالا ملزم جاں بحق

خیرپور (آئی این پی )خیرپور میں ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار اور پیشی کیلئے لے جانے والا ملزم جاں بحق ہوگیا ۔ دوسری طرف مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ دوسری طرف پولیس کی ایک کارروائی میں ایک ملزم پکڑا گیا جس کے قبضے سے کلاشنکوف کی گولیاں اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ڈاکوں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ اکنامک زون کے قریب پیش آیا۔یہ واقعہ دن دیہاڑے مین نیشنل ہائی وے پر پیش آیا تھا، جہاں ڈاکو بیگو مری، پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد با آسانی فرار ہوگیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار خادم جامڑو اور پیشی پر لے جانے والا ملزم جاں بحق ہوگیا۔دوسری طرف مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ڈکیت بیگو مری کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ خیرپور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ببرلو میں سٹیھوواہ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ہزاروں کی تعداد میں کلاشنکوف کی گولیاں اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر میں تخریب کاری کی نیت سے ایک گروہ موجود ہے جس پر فوری پولیس ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کامیاب کارروائی کی گئی۔

close