افسوس ہمارا کوئی خواب پورا نہ ہو سکا ، جہانگیر ترین کا خانیوال میں جلسے سے خطاب

خانیوال (آئی این پی) استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ افسوس ہمارا کوئی خواب پورا نہ ہو سکا ،اقتدار میں آ کر عمران خان نے ایک ایک کر کے ہمیں سائیڈ پر کر دیا ، اب ہم سب اکٹھے اس لئے ہو رہے ہیں کہ محرومیوں سے نجات ملے ،پاکستان کو ایسا بنانا ہے کہ پاکستان کا نام ساری دنیا میں روشن ہو ،شخصیت اہم نہیں ہے عوام اہم ہے ، عوام ہے تو ملک ہے ،عوام خوشحال ہو گی ، عوام کامیاب ہو گی تو ملک کامیاب ہو گا،کسان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہو گی ،

کسان کو مضبوط بنانا ہے ہم نے کسانوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے دیہاتوں میں تمام سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہو گی ۔ہفتہ کو خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ افسوس ہمارا کوئی خواب پورا نہ ہو سکا ،اقتدار میں آ کر عمران خان نے ایک ایک کر کے ہمیں سائیڈ پر کر دیا ،خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں استحکام پاکستان پارٹی کا پہلا اتنا بڑا جلسہ میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا ہوں ، جہانگیر خان ترین نے جلسہ کی عوام سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ 10 سال پہلے ہم لوگوں کا عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہتر پاکستان بنانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے مگر اب پاکستان میں بہتری آئے گی ، کسان مضبوط ہو گا یہ تھا ہمارا پلان ،افسوس ہمارا کوئی خواب پورا نہ ہو سکا ،اقتدار میں آ کر عمران خان نے ایک ایک کر کے ہمیں سائیڈ پر کر دیا ،تحریک انصاف میں ہماری جگہ نئے لوگ آ گئے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ اب ہم سب اکٹھے اس لیے ہو رہے ہیں کہ محرومیوں سے نجات ملے ،پاکستان کو ایسا بنانا ہے کہ پاکستان کا نام ساری دنیا میں روشن ہو ،شخصیت اہم نہیں ہے عوام اہم ہے ، عوام ہے تو ملک ہے ،عوام خوشحال ہو گی ، عوام کامیاب ہو گی تو ملک کامیاب ہو گا ۔

جہانگیر ترین کا جہانیاں میں جلسہ کے دوران مزید کہناتھا کہ ہم آپ کے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ،کسان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہو گی ، کسان کو مضبوط بنانا ہے ہم نے کسانوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے دیہاتوں میں تمام سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہو گی ،آئیں وعدہ کریں مل کر پاکستان کو مستحکم بنائیں گے ،آخر میں جہانگیر ترین نے جلسہ میں شریک لوگوں کا شکریہ ادا کیا جلسہ کے اختتام پر آتشبازی بھی کی گئی۔

close