ملتان، ریکوری اور میٹر ریڈنگ کرنے والی 4 ٹیموں کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ملتان (پی این آئی) ریکوری اور میٹر ریڈنگ کرنے والی 4 ٹیموں کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔۔۔ میپکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے میٹر ریڈنگ ٹیموں پر تشدد کے واقعات راجن پور، ساہیوال اور میلسی میں پیش آئے ہیں۔۔۔ترجمان میپکو نے بتایا ساہیوال میں ریکوری ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے 2 افراد کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔

پولیس کے مطابق ریکوری ٹیم پر حملے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔۔۔

close