ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی متحرک ہو گئیں، ملک سےہیجان کی کیفیت کا خاتمے کا فارمولا بتا دیا

لاہور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اورسابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک میں جمہوری اقدار اور روایات کی مضبوطی اور فروغ میں اہم اور مثبت کردار ادا کرے گا ،فوری الیکشن سے ملک میں ہیجان کی کیفیت کا خاتمہ ہوگا،چوں چوں کا مربہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور فی الفور نئے الیکشن کی راہ ہموار کرے۔

منگل سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 63 اے کی تشریح کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک میں جمہوری اقدار اور روایات کی مضبوطی اور فروغ میں اہم اور مثبت کردار ادا کرے گا۔فوری الیکشن سے ملک میں ہیجان کی کیفیت کا خاتمہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ چوں چوں کا مربہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور فی الفور نئے الیکشن کی راہ ہموار کرے۔۔۔۔

close