کراچی میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مریم اورنگزیب نے عوام کو مشورہ دے دیا

اسلام آباد (آئی این پی) کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں چیئرمین عمران خان کے خطاب سے قبل مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اونگزیب نے عوام کو اہم مشورہ دیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ عوام سے اپیل ہے کہ پیرنٹل گائیڈ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بچوں اور نوجوانوں کو ٹی وی سے دور رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ دیر بعد بداخلاقی اور بدتہذیبی کی غلاظت ٹی وی اسکرینوں سے ابلنے والی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ ڈیلے میکنزم استعمال کریں تاکہ قوم گالیوں سننے سے بچ سکے۔۔۔۔۔

close