بلوچستان کے لیے نئے راستے کھلنے لگے، گوادر یونیورسٹی اور جیانگ سو یونیورسٹی چین کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

گوادر (آئی این پی)گوادر یونیورسٹی اور جیانگ سو یونیورسٹی چین کے ما بین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں یونیورسٹی آف گوادر نے جیانگ سو یونیورسٹی چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یونیورسٹیوں نے تحقیق، طلبا ء اور فیکلٹی کے تبادلے اور تعلیمی پروگراموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں یونیورسٹیوں کا ارادہ ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو، پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاک فیکلٹی ممبران دونوں یونیورسٹیوں کی دلچسپی اور فوائد کے لیے انجینئرنگ، ایگریکلچرل سائنس، میڈیسن، مینجمنٹ وغیرہ کے شعبے میں باہمی تعاون کے پروگرام میں شامل ہوں۔ جیانگ سو یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر یان شیاہونگ اور گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ اس مفاہمت نامے سے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے فیکلٹی اور طلبا کو فائدہ پہنچے گا اور یونیورسٹی اف گوادر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری میں متحرک کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔مفاہمت نامے پر دستخط ہوتے وقت جناب دولت خان رجسٹرار UG اور جناب صغیر نسیم ڈائریکٹر ORICبھی موجود تھے۔۔۔۔

close