ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

کراچی(آئی این پی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 30 ہزار 450 روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 11 ہزار 840 روپے ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 32 ڈالر کم ہوکر 1900 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔۔۔۔

close