خانیوال،ضمنی الیکشن کمیشن میں جانبداری؟ الیکشن کمیشن نےڈی پی اوخانیوال کو نوٹس جاری کر دیا

خانیوال(آئی این پی)ضمنی الیکشن پی پی 206کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کو جانبداری برتنے کی اطلاع پر نوٹس جاری کر دیا، الیکشن کمیشن نے نوٹس مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ کی درخواست پر دیا۔ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر سید ندیم عباس کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس ضمنی الیکشن پی پی 206میں غیر جانبداری سے اپنے فرائض سر انجام دے۔ الیکشن کمیشن نوٹس کا متن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو جاری نوٹس مسلم لیگ ن کے راہنما کی درخواست پر دیا۔۔۔۔۔

close