دیامر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، 56 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

چلاس(آئی این پی) دیامر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،ضلع دیامر میں 13 دسمبر سے 17 دسمبر تک 5 روزہ انسداد پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر کے 56 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو مہم کیلئے محکمہ صحت دیامر نے ضلع بھر میں 301 موبائل ٹیمیں تشکیل دی ہیں,اس کے علاوہ 39 فیکس سنٹر,10 ٹرانزٹ پوائنٹ,24 زونل سپروائزر,82ایریا انچارج اور 36 فی میل ہیلتھ ورکرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیامر ریاض رائس, ڈی ایس ایم پی پی ایچ آء پی پی ایچ آئی دیامر نادر خان نے ڈپٹی کمشنر دیامر کو پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر گھر کی دہلیز پر پہنچ کر پولیو کے قطرے پلائیں,پولیو مہم کے افتتاحی تقریب میں مولانا مزل شاہ نے بھی بچے کو پولیو کے قطرے پلائے اور دعا کروائی۔۔۔۔

close