قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پیراگلائیڈنگ کی نمائش

گلگت(آئی این پی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں رپیراگلائیڈنگ کی نمائش،تربیت اور عملی مظاہرہ کے حوالے سے شاندارتقریب کااہتمام کیاگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق پیراگلائیڈنگ کا اہتمام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے گلگت بلتستان پیراگلائیڈنگ اینڈ ہینگ گلائیڈنگ ایسوسی ایشن نے کیاتھا ۔ہفتے کو تقریب منعقد کرنے کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان کے نوجوان نسل بلخصوص طلبا میں پیرا گلائیڈنگ اینڈ ہینگ گلائیڈنگ سے متعلق شعور وآگاہی دلانا تھا۔ تاکہ ملکی وبین الاقوامی سطح پر ملک عزیز کا نام روشن کرسکیں۔

تقریب میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،اساتذہ سمیت طلبا کی کثیرتعداد نے شرکت کی اورپیراگلائیڈنگ اینڈ ہینگ گلائیڈنگ کی نمائش،تربیت اور عملی مظاہرہ میں بھرپور حصہ لیا۔وائس چانسلر نے کہاکہ پیراگلائیڈنگ اینڈ ہینگ گلائیڈنگ وزیر اعظم پاکستان کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کا پانچواں اہم جزو میں سے ہے۔ وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی میں پیرا گلائیڈنگ اینڈ ہینگ گلائیڈنگ،پولو،سکی سمیت دیگر کھیلوں کی ترویج کے حوالے سے مختلف قسم کی نمائشی تقریبا ت کا اہتمام کریگی تاکہ گلگت بلتستان میں بہترین کھلاڑیاں پیدا ہوں۔

جو ملکی وبین الاقوامی سطح پر ملک عزیز و خطے کا نام روشن کرسکیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ مختلف قسم کی کھیلوں کے فروغ کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرینگے۔یونیورسٹی میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کرنے پر گلگت بلتستان پیراگلائیڈنگ اینڈ ہینگ گلائیڈنگ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیااور اس طرح کی مزید سرگرمیوں کے انعقاد کرنے کی تاکیدکی۔واضح رہے کہ قراقرم یونیورسٹی نے اس سے قبل بھی وقتاًفوقتاًطلبہ وطالبات میں مقابلے کی رجحان بڑھانے کے لیے اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے۔۔۔۔

close