قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کامیاب جوان مرکز کا افتتاح

گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے تحت یونیورسٹی میں قائم کردہ کامیاب جوان مرکزکا افتتاح کیا۔ ہفتے کو ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق افتتاح کے مواقع ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز امجد علی نے وائس چانسلر کو کامیاب جوان مرکز قائم کرنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہاکہ بروقت نوجوانوں کو صحیح سمت میں لانے اور ان کی توانائیوں کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے استعمال کرنے کے لیے کامیاب جوان مرکز کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اس مرکز میں طلبہ وطالبات کے لیے انٹر نشپ،سکالرشپ،بزنس انکیوبیشن اینڈ انٹرپنیورشپ،سٹوڈنٹس کیئرئیر کونسلنگ،کیئرئیر پلاننگ،اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع سمیت دیگر حوالوں سے متعلق معلوماتی ڈیس قائم کئے گئے ہیں۔جہاں سے طلبہ وطالبات باآسانی رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔یاد رہے کہ کامیاب جوان مزکز وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا اہم پروگرامات میں سے ایک اہم پروگرام ہے۔جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں نوجوانوں کی کثیر تعداد میں قائدانہ صلاحتیں پیدا کرنا اور ان کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم اہنگ کراناہے۔۔

افتتاح کے موقع پر وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کے ہمراہ سینئرانتظامی آفیسران بھی موجود تھے۔۔۔۔

close