اے این پی کے ذمہ دار رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

باجوڑ (آ ئی این پی) اے این پی کے سابق تحصیل صدر امین الرحمن نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری اور آمریت کے خلاف پارٹی ہے اس لیے شمولیت اختیار کی۔ ہفتے کو عوامی نیشنل پارٹی کے سابق تحصیل صدر امین الرحمن نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ باجوڑ پریس کلب میں پرہجوم پریس کے دوران پی پی پی کے صدر حاجی شیر بہادر، جنرل سیکرٹری انیس خان اور سابقہ ایم این اے سید اخونزادہ چٹان پارٹی ٹوپی پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنان اور امین الرحمان کے خاندان کے افراد اور دیگر دوست بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید اخونزادہ چٹان نے کہا کہ ایف سی آر کے خلاف جدوجہد سمیت سٹوڈنٹس لائف سے امین الرحمان کا سیاسی کیرئیر نہایت شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی جب ملک کی سالمیت اور بقا کو خطرات کا سامنا ہوا تو عوام نے پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لاکر ملک کو ڈوبنے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت ایک بار پھر ملک کو تباہی کے دہانے پر لے آئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران سرکاری افسران کے تبادلوں پر پابندی ہوتا ہے لیکن اس ہائبرڈ حکومت نے باجوڑ میں ایک مرتبہ پھر ایک کرپٹ ایجوکیشن آفیسر کو تعیینات کیا جو کہ الیکشن کمیشن رولز کے خلاف ورزی ہے ہم اس کو مسترد کرتے ہیں اور ان کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائنگے۔ صدر شیر بہادر نے کہا کہ تحصیل خار میں امین الرحمان کے شمولیت سے ہماری پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

جنرل سیکرٹری انیس خان نے کہا کہ امین الرحمان اور اس کے ساتھیوں کو پی پی پی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ امین الرحمان عوامی نیشنل پارٹی تحصیل خار کے سابق صدر اور دیرینہ کارکن تھے۔ مقامی قیادت کے ساتھ اختلافات کے باعث اے این پی سے راہیں جدا کرلیں۔ امین الرحمان کے اعزاز میں آئندہ چند روز میں ایک بڑے خیرمقدمی جلسے کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔

close