آئندہ دس سالوں میں ا سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا شمار مصروف ترین ایئرپورٹس میں ہوگا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی گفتگو

گلگت (آئی این پی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایئرپورٹ کیلئے درکار تمام سہولیات کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ مستقبل میں سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور چائنہ اورمچی کے مابین سروس شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ آئندہ دس سالوں میں سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا شمار انتہائی مصروف ترین ایئرپورٹس میں ہوگا۔ گلگت میں بھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے کنسلٹنسی اوپن ہورہی ہے۔

گلگت بلتستان میں دو انٹرنیشنل ایئرپورٹس بننے کے بعد ایک نئے دو ر کا آغاز ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو کواردو قمراہ شگر روڈ کا دورہ کیا۔ محکمہ تعمیرات کی جانب سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو دریائی کٹاؤ سے بچاؤ کیلئے فوری طور پر منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سکردو کو دریائی کٹاؤ سے محفوظ بنانے کیلئے درکار وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بلتستان کیلئے ایم ڈی آر ایف کا الگ فوکل پرسن مقرر کرنے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ سکردو دریا کے کیٹ کیٹنگ کیلئے پرائیویٹ سرمایہ کاروں کو بھی راغب کیا جائے گا۔

سکردو میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے محکمہ تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ سکردو بائی پاس کی فزیبلٹی کو جلد از جلد تیار کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے قمراہ ہائی سکول کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے قمراہ ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دینے کیلئے محکمہ تعلیم کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ بلتستان میں سرمائی کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ تعمیرات کو ہدایت کی کہ شگر پیجو روڈ انتہائی اہم منصوبہ ہے اس منصوبے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے شگر میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شگر تا چھومک پل روڈ کی معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔ شگر ہسپتال کے کام کو ٹارگٹ کیا گیا ہے آئندہ سال تک ہسپتال کا کام مکمل کیا جائے گا۔ ضلع شگر کو مثالی ضلع بنائیں گے۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی دو رکرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

صحت اور تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ صوبے میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے زراعت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ایفاد پروجیکٹ کو تمام اضلاع تک وسعت دی جارہی ہے۔ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے بلتستان میں پاور کے بڑے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو شہر میں پیور مشین کے ذریعے میٹل کئے جانے والے شاہراہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ تعمیرات کو ہدایت کی کہ آئندہ سکردو میں تمام شاہراہوں پیور مشین کے ذریعے میٹل کئے جائیں۔ سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ سکردو شہر میں سٹریٹ لائٹس تنصیب کرنے کیلئے کاغذی کارروائی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ۔۔۔

close