وادئ نیلم رتی گلی کے باسیوں کی مہمان نوازی کی پر لطف کہانی، مشکل وقت میں کیسے روایات نبھائی گئیں؟ صحافی عاصم میر کی زبانی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی وادی نیلم کی دلکشی اور قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں اور انتظامیہ کی مہمان نوازی اور انسان دوستی بھی اپنی مثال آپ ہے۔ وادی نیلم میں رتی گلی کے

قریب جبہ کے مقام پر 14 اگست کی شام بادل پھٹنے کے باعث نالے میں آنے والی طغیانی کے نتیجہ میں پھنس جانے والے تمام سیاح اپنے اپنے علاقوں کو واپس رتی گلی میں پھسنے صحافی عاصم میر اپنے ساتھیوں سمیت مظفرآباد پہنچ گئے

جہاں ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے دفتر میں گفتگو کے دوران عاصم میر نے کہا کہ رتی گلی بیس کیمپ کا زمینی رابطہ منقطع ہوتے ہی تمام سیاحوں کو بتایا گیا کہ آپ لوگ ہمارے مہمان ہیں پریشان نہ ہوں اپ کی جان اور مال کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے جب تک روڈ بحال نہیں ہوتی آپ سے رہائش اور کھانے کا بل وصول نہیں کیا جائے آپ کی گاڑیاں بھی یہاں محفوظ ہیں ۔

عاصم میر نے بتایا کہ وادی نیلم کے عوام مہمان نواز اور انسان دوست ہیں انکی عظمت کو بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ۔ گفتگو کے دوران عاصم میر کی انکھیں پرنم ہوگئیں

انکا کہناتھا کہ مری میں سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات اور بیرون ممالک میں سیاحوں کو جس طرح لوٹا جاتا ہے اس حوالے سے دیکھا جائے تو وادی نیلم سیاحوں کے ساتھ عوام کا حسن سلوک قابل ستائش ہے عاصم میرنے بتایا ہم چار دوست اور تین بچے تھے جبہ کے مقام سے پیدل سفر کے دوران علاقہ مکینوں نے ہمیں جو پیار دیا اور جس انداز میں ہمیں رہائش اور کھانے کی دعوت دی وہ قابل ستائش ہے ۔

عاصم میر نے بتایا کہ میرے ایک دوست کی بیٹی جو کہ بیرون ملک سے آئی ہوئی ہے وہ بھی ہمارے ساتھ تھی۔ محکمہ تعلیم کے ایک اہلکار نے اس بچی کو اپنے کندھوں پر اٹھاکر کئی کلو میٹر سنگلاخ چٹانوں اور ناہموار راستوں پر سفر کیا۔ میرے دوست نے اس کو پانچ ہزار روپے دینے کی کوشش کی تو اس نے یہ کہہ کر رقم لینے سے انکار کردیا ہے کہ میری بھی بیٹیاں ہیں اور یہ بھی میری بیٹی ہے یہ بات کہتے ہوئے اس کی آنکھوں سےآنسو ٹپک پڑے ڈپٹی کمشنر نیلم خواجہ اعجاز کے ساتھ اپنی ملاقات کاذکر کرتے ہوئے عاصم میر نے بتایا کہ ڈی سی اور ایس پی نیلم نے رتی گلی اور گردونواح میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیوکرنے کے ساتھ ساتھ کیرن کے مقام پر مفت رہائش اور کھانے کا اہتمام کررکھا تھا

عاصم میر کا کہناتھا آزاد کشمیر کے عوام کی طرح یہاں کے انتظامی آفیسران بھی بہت اچھے اور مددگار ہیں ڈپٹی کمشنر نیلم نے ہماری گاڑی کی چابی ہم سے لیتے ہوئے کہا کہ آپ کو اسلام آباد تک گاڑی پہنچائی جائے گی عاصم میر نے کہا کہ نیلم کے عوام کو اور انتظامیہ کو کو جتنی بار سلوٹ کیا جائے کم ہے۔۔۔۔

close