بارشیں ابھی تھمی نہیں، محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے سندھ میں کل اور پرسوں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھاربارشوں کے باعث سندھ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18اور 19 اگست کو برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھاربارشوں سے بلوچستان کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنےکا خدشہ ہے۔

 

 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی بارش 20 اگست کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جنوبی پنجاب اور زیریں خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں بھی طغیانی آسکتی ہے۔

close