کشمیر پریمئر لیگ سیزن ٹو، مظفر آباد میں 11 نئے ٹائیگر کشمیر پریمئر لیگ کا حصہ بننے میں کامیاب

مظفرآباد (آئی اے اعوان) کس میں ہے کتنا دم، کون مارسکے گا چوکے چھکے اور کون کر سکتا ہے کلین بولڈ؟ کشمیر پریمیئر لیگ کے فرنچائز مظفرآباد ٹائیگرز نے ٹیلٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مظفرآباد میں ٹرائلز کے دوران گیارہ نئے ٹائیگرز کو تلاش کرلیا۔

مظفرآباد سے تعلق رکھنے نوجوان کرکٹر اسامہ فضل کے پی ایل کے سیزن ٹو میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 35 کھلاڑیوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

جس کو مظفرآباد ٹائیگرز کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع فراہم کیا گیا یے گزشتہ دونوں مظفرآباد کے ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ہیرو سعید اجمل اور تیمور اعظم نے مظفرآباد ٹائیگرز کے آنر ارشد تنولی کی موجودگی میں کم وبیش دوسو نوجوان کھلاڑیوں سے ٹرائل لیے ۔

ٹرائل سے قبل سعید اجمل نے آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد مظفرآباد ٹائیگرز کے آنر ارشد تنولی، تیمور اعظم، انچارج کے پی ایل کشمیر افیئر تنویر مغل اور سپانسر ملک فیصل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مظفرآباد میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کی خوشخبری سنائی سعید اجمل نے آزاد کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی یہاں کرکٹ اکیڈمی کے قیام سے پاکستان کو اچھے کھلاڑیوں میسر آئیں گے جو ملکی و بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کر سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ مظفرآباد ٹائیگرز نے مانسہرہ کے بعد مظفرآباد میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائل لیکر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا موقع فراہم کیا سعید اجمل کا کہنا تھا کہ کے پی ایل کی ہر ٹیم میں آزاد کشمیر کے پانچ کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملے گا اور اس طرح سات ٹیموں میں 35 کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے ۔

آزادکشمیر وزیر بلدیات خواجہ فاروق نے مظفرآباد میں ٹرائل کے انعقاد پر مظفرآباد ٹائیگرز کے اونر ارشد تنولی اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا وزیر بلدیات نے سعید اجمل کو کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے حوالے سے آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر خواجہ فاروق احمد کے ایک پرستار شہری نے کرکٹ اکیڈمی کے قیام کیلئے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ۔

مظفرآباد میں ٹرائل کے دوران کھلاڑیوں اور انکے چاہنے والوں کا ہجوم امڈآیا مظفرآباد، جہلم ویلی اور باغ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے ٹرائل کے دوران باولنگ اور بیٹنگ کے جوہر دکھا کر کے پی ایل میں جگہ بنانے کی بھر پور کوشش کی ٹرائلز کے نتیجہ میں گیارہ کھلاڑیوں کا چناو کیا گیا جنہیں مزید تربیت کا موقع فراہم کیا گیا ۔

مظفرآباد ٹائیگرز کے آنر ارشدتنولی کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مانسہرہ اور مظفرآباد میں ٹرائلز کے انعقاد کا مقصد ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرناہے مظفرآباد میں کے پی ایل سیزن ٹو کیلئے بہترین کھلاڑیوں کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔۔

close