موٹر سائیکل سوار ہو جائیں خبردار!!! بڑا حکم آگیا

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے موٹرسائیکلوں میں سائیڈ ویو مررز کی مستقل تنصیب کے لیے سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کو خط لکھ دیا۔

 

سی ٹی او کے مطابق شہر میں 62 فیصد حادثات مناسب اشارہ نہ دینے اور لین تبدیل کرتے وقت احتیاط نہ کرنے سے پیش آئے۔ ماڈل روڈز پر 97 فیصد اور دیگر سڑکوں پر 88 فیصد سے زائد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہن رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کے ساتھ سائیڈ ویو مررز کی موجودگی بھی ضروری ہے تاکہ حادثات کی روک تھام ہو سکے۔ خط میں تجویز دی گئی کہ مینوفیکچررز کے لیے مناسب اسٹینڈرڈز متعارف کرائے جائیں، مرر راڈ مستقل نصب کیا جائے اور مررز اتارنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے۔