بیرسٹر گوہر کا مذاکرات سے متعلق اہم مطالبہ سامنے آ گیا

*چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ*

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی حل نہیں نکلتا بات چیت جاری رہنی چاہیے، گورنر راج یا ایمرجنسی نہ ہو، چیزیں اچھے طریقے سے حل ہونی چاہئیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لانگ مارچ گیارہ اور بارہ اکتوبر تک پہنچے گا اور ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے ہوں گے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مطالبات تسلیم کیے جائیں تو لانگ مارچ ختم ہو سکتا ہے، وزیراعظم کا کردار بڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں غیر اعلانیہ گورنر راج ہے، گورنر نے اجلاس طلب کر کے غیر آئینی کام کیا ہے، سہیل آفریدی منتخب وزیر اعلیٰ ہیں، گورنر راج یا ایمرجنسی کسی بھی طریقے سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔ عمران خان کی غیر سیاسی بہنوں کو بھی قید کیا گیا یہ ظلم ہے، صوبے کے حوالے سے فیصلہ اسی صوبے کی پارلیمان کرے گی۔