*آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی پر ایران اور عمان میں معاہدہ طے*
ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی پر ایران اور عمان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے اور نکلنے والے بحری جہازوں کے لیے مقررہ محفوظ گزرگاہوں کے جغرافیائی مقامات پر اتفاق کر لیا ہے اور ان کے کوآرڈینیٹس متعلقہ بین الاقوامی بحری ادارے تک پہنچانے کے طریقہ کار پر بھی معاہدہ ہو گیا ہے۔
یہ معاہدہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کے پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے جو مرحلہ وار کیا جائے گا۔ اس سے قبل اگست میں دونوں ممالک عارضی بحری گزرگاہ قائم کرنے، بارودی سرنگیں صاف کرنے اور مستقل گزرگاہ کی جانب پیش رفت پر متفق ہوئے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی بحالی کے لیے شرائط واضح کر دی ہیں، امریکی فریق کی تجاویز پر مناسب ردعمل ثالثوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔






