اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی مذاکرات سے متعلق پوسٹ پر ردعمل دیا ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی دعوت دی اور بات چیت کی حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات سے متعلق اپنے طرز عمل پر بھی غور کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ مذاکرات، مذاکرات، مذاکرات! سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہے۔






