وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے سوال کو قبل از وقت قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس کی ناکامی واضح ہے، صوبائی حکومت دہشتگردی روکنے میں ناکام رہی۔ این ایف سی میں ہر سال دہشتگردی کے تدارک کے لیے فنڈز دیے جاتے ہیں، اس کے باوجود کوہاٹ اور ڈی آئی خان سمیت دہشتگردی کے بڑے واقعات ہوئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے صوبائی حکومت نے نہ کچھ کیا اور نہ کرنا چاہتی ہے۔ سیاست اتنی اہم نہیں کہ اسے لوگوں کی زندگیوں پر ترجیح دی جائے، خیبر پختونخوا حکومت سیاست ترک کر کے ان علاقوں میں جائے جہاں لاشیں گر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی طور پر بہت کمزور ہو چکی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ سہیل آفریدی سیاسی طور پر اتنے طاقتور ہیں کہ لانگ مارچ کر سکیں۔






