لاہور: راولپنڈی سے کراچی جانے والی 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس کھاریاں کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، حادثے کے باعث مین لائن بلاک ہونے سے ٹرین آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو کھاریاں کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرین ڈی ریل ہوگئی۔
حادثے کے باعث مین لائن بلاک ہوگئی، جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلیف ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں، جو متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے اور ٹریک کی بحالی کا کام کریں گی۔






