چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے درمیان ملاقات طے پاگئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے درمیان ملاقات آج طے پا گئی۔

 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق گفتگو ہوگی، جبکہ ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین اور مزید گرفتاریوں سے متعلق ممبران کے تحفظات سے اسپیکر کو آگاہ کریں گے۔

 

بیرسٹر گوہر اور ایاز صادق کے درمیان گزشتہ روز فون پر بات بھی ہوئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسپیکر سے ٹیلی فونک رابطہ کل ہو گیا تھا، آج ان سے ملاقات کا امکان نہیں ہے، کل اسپیکر قومی اسمبلی دستیاب نہیں تھے، آج میں مصروف ہوں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے نہ ہی ایمرجنسی کی صورتحال ہے، لانگ مارچ ہمارا سیاسی فیصلہ ہے اور لانگ مارچ اٹل ہے، لانگ مارچ سیاسی اور پرامن ہوگا، ہم کسی پر چڑھائی نہیں کر رہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ہی رہیں گے، ایم پی ایز وزیر اعلیٰ کے لیے اپنی “سی ویز” اپنی جیبوں میں رکھیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ شوکت یوسفزئی نے مجھے واٹس ایپ پر خط بھیجا، یہ میرے اور ان کے درمیان بات ہے، ہر کوئی رائے دے سکتا ہے، ہم شوکت یوسفزئی کی رائے کی قدر کرتے ہیں، نہ پارٹی کو شوکت یوسفزئی سے کوئی ناراضگی ہے نہ شوکت یوسفزئی ناراض ہیں، وہ ابھی تک پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات ہیں۔

 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ایک جمہوری پارٹی ہے، ایسے لیٹر آتے رہتے ہیں، مجھے اس ہفتے پارٹی کے 180 خط آئے ہوں گے، ہر خط کا جواب تو نہیں دے سکتا۔ اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم کی ملاقات آئینی معاملہ ہے، دونوں کی ملاقات ضرور ہونی چاہیے، رانا ثنا اللہ نے میری بات بھی کی ہے تاہم میری ملاقات میں موجودگی کا انحصار محمود اچکزئی پر ہے۔