*حماد اظہر جناح ہاؤس کیس میں عدالت میں پیش*
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
پولیس نے 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ پراسیکیوٹر نے موبائل اور سم برآمدگی کے لیے مزید 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع دے دی۔






