چکن کھانے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر ، قیمتوں میں بڑا اضافہ

*برائلر گوشت 30 روپے مہنگا، سرکاری نرخ 476 روپے کلو مقرر*

 

مارکیٹ کمیٹی نے برائلر گوشت کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کر دیا، نیا سرکاری نرخ 476 روپے فی کلو مقرر۔

 

زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 314 روپے اور پرچون ریٹ 328 روپے جاری کیا گیا ہے۔

 

شہر میں اوور چارجنگ کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں، بعض دکاندار صافی گوشت کے نام پر 580 روپے فی کلو تک وصول کر رہے ہیں۔

 

ادھر فارمی انڈوں کی قیمت میں 1 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، نیا نرخ 262 روپے فی درجن اور پیٹی کا تھوک ریٹ 7740 روپے مقرر کیا گیا ہے۔