پٹرول ریلیف حاصل کرنے کیلئے میسج ؛ اب کتنے پیسے دینا پڑیں گے؟

*پیٹرول سبسڈی اسکیم: رجسٹریشن کا ایس ایم ایس مفت کر دیا گیا*

 

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے ایس ایم ایس بالکل مفت کر دیا گیا ہے۔

 

اس سے پہلے میسج کے پیسے وصول کیے جا رہے تھے جس سے کروڑوں افراد جنہیں سبسڈی نہیں ملی، ان کے بھی پیسے ضائع ہوئے۔

 

اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی دی جا رہی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں ریلیف کی فراہمی جاری ہے۔