ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ

*ٹیکس چوری پکڑنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ*

 

ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے پلان تیار کر لیا۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی خودکار آڈٹ سسٹم غلط معلومات کی نشاندہی کرے گا۔

 

ترجمان ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط معلومات دینے والے زد میں آئیں گے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 

ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ مالی لین دین کا ریکارڈ احتیاط سے مرتب کریں اور تمام معلومات درست اور دستاویزی ثبوت کے ساتھ درج کریں۔

 

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ