*پیٹرول کی اصل قیمت پر ٹیکسوں کا بھاری بوجھ، فی لیٹر 136 روپے اضافی وصولی*
اسلام آباد: پیٹرول کی اصل قیمت پر ٹیکسوں اور مارجنز کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔ پیٹرول اصل قیمت سے 136 روپے 34 پیسے اور ڈیزل 122 روپے 68 پیسے مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر 134 روپے 44 پیسے لیوی، ٹیکس اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں جس میں 1 روپے 90 پیسے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر لاگت 254 روپے 96 پیسے ہے جبکہ فروخت قیمت 391 روپے 30 پیسے مقرر ہے۔
*بریک ڈاؤن:*
– پیٹرولیم لیوی: 80 روپے
– کلائمیٹ سپورٹ لیوی: 5 روپے
– کسٹمز ڈیوٹی: 23 روپے 68 پیسے
– ان لینڈ فریٹ مارجن: 7 روپے 91 پیسے
– آئل مارکیٹنگ مارجن: 7 روپے 87 پیسے
– ڈیلرز مارجن: 9 روپے 98 پیسے
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی لاگت 285 روپے 85 پیسے ہے جبکہ قیمت 408 روپے 53 پیسے مقرر ہے۔






